QR CodeQR Code

نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا, وہ بھاگنے والے نہیں، مولانا فضل الرحمان

24 Oct 2020 23:24

قلات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں، پی ڈی ایم جلسوں سے جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا، وہ بھاگنے والے نہیں۔ قلات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم طبل جنگ بجا چکے ہیں، پی ڈی ایم جلسوں سے جعلی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم اس نااہل اور ناجائز حکومت کے خلاف پوری قوم میں بیداری کا سبب بن رہی ہے، کل پورا بلوچستان بشمول کوئٹہ ہمارے ساتھ مل کر نالائق حکومت کے خلاف جمع ہوگا، کوئٹہ جلسہ ہر صورت میں ہوگا، سکیورٹی دینا حکومت کا کام ہے، اگر اور اعلان کر دے، ہم خود سکیورٹی کے انتطامات سنبھال لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، آج ہر شخص کی چیخ و پکار آسمان کو پہنچ رہی ہے، قوم پر نااہل اور نالائق ٹولے کو مسلط کر دیا گیا، عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کامیڈی ہے، ووٹ عوام کا حق اور امانت ہے جو چوری کیا گیا، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہر صورت عوام کی امانت کو لوٹا کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 893874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893874/نواز-شریف-نے-ہمیشہ-عدالتوں-کا-سامنا-کیا-وہ-بھاگنے-والے-نہیں-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org