QR CodeQR Code

کابل میں خودکُش دھماکے سے 18 افراد جاں بحق، 57 زخمی

24 Oct 2020 23:33

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے جبکہ عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان نے اس کارروائی سے تعلق ہونے کی اطلاعات مسترد کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت میں قائم ایک تعلیمی مرکز کے باہر خودکُش حملے میں 18 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا کہ ایک خودکش بمبار نے سکیورٹی گارڈ کے حلیے میں مغربی کابل کے علاقے دشتِ برچی میں کوثرِ دانش تعلیمی مرکز کے باہر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت بڑی تعداد میں طلبہ سواریوں کے انتظار میں جائے وقوعہ پر موجود تھا۔ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے جبکہ عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طالبان نے اس کارروائی سے تعلق ہونے کی اطلاعات مسترد کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی انخلا کے حوالے سے طالبان سے جاری مذاکرات کے بعد یہ حملہ ایک ایسے مرحلے میں کیا جا رہا ہے، جب افغانستان کے اندر مختلف فریقوں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ یاد رہے کہ مغربی کابل کے جس علاقے میں یہ حملہ ہوا ہے، وہاں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی آبادی زیادہ ہے اور ماضی میں اس علاقے میں داعش کارروائیاں کرتی رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893875/کابل-میں-خودک-ش-دھماکے-سے-18-افراد-جاں-بحق-57-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org