QR CodeQR Code

گستاخانہ خاکے، کویت کے 50 سپر اسٹورز نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا

24 Oct 2020 23:38

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کویت سے ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں 50 بڑے شاپنگ مالز کے اُن کاؤنٹرز کو خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس سے قبل فرانسیسی اشیاء سے بھرے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے کے خلاف فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم کے سلسلے میں کویت کے شاپنگ مالز سے فرانسیسی اشیاء کا کاؤنٹر خالی کردیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کویت سے ایسی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں 50 بڑے شاپنگ مالز کے اُن کاؤنٹرز کو خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس سے قبل فرانسیسی اشیاء سے بھرے ہوئے تھے۔ تصاویر شیئر کرنے والوں نے لکھا کہ فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’بائیکاٹ فرنچ پراڈکٹس‘‘ اور ’’بائیکاٹ فرانس‘‘ نامی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ ان ٹرینڈ کے ساتھ جو تصاویر شیئر کی گئی ہیں اُن میں فرانسیسی اشیاء کے خالی کاؤنٹرز کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بائیکاٹ مہم کا آغاز فرانس میں میگزین چارلی ایبدو میں پیغمبر اسلامﷺ کے خاکوں کی اشاعت اور ایک مسجد کو جبراً بند کرنے کے خلاف شروع کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 893876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893876/گستاخانہ-خاکے-کویت-کے-50-سپر-اسٹورز-نے-فرانسیسی-مصنوعات-کا-بائیکاٹ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org