0
Sunday 25 Oct 2020 01:04

عمران نیازی کو اکثریت نہیں عسکریت کی سپورٹ تھی، وہ بھی ختم ہو رہی ہے، مریم نواز

عمران نیازی کو اکثریت نہیں عسکریت کی سپورٹ تھی، وہ بھی ختم ہو رہی ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان پانچ سال تو کیا 2020ء کا سال بھی پورا نہیں کریں گے۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں نے خوف سے آزاد ہو کر اتحاد کیا، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ عوام نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، نواز شریف کی آواز پورے ملک میں گونج رہی ہے، عوام اللہ کے بعد نواز شریف کو مسیحا کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف نے چشم کشا تقریر کی، نواز شریف نے کہا کہ ریاست کے اوپر ریاست نہیں ہونی چاہیئے، کراچی میں ہوٹل پر دھاوا بولا گیا، آئی جی کو اٹھانے کے بعد ثبوت دیا گیا کہ ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتی ہے، سندھ پولیس نے چھٹی کی درخواست دی اور کہا ان حالات میں کام نہیں کرسکتے، ہمیں سندھ حکومت کے مینڈیٹ کا احترام ہے، کراچی واقعے کے بعد عمران خان حکومتی منظر نامے سے غائب ہیں، انہیں بھی نہیں معلوم کس نے کیا کیا۔؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلسے میں سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی، ہم آج جلسہ ملتوی کر دیں تو کیا سکیورٹی کا خطرہ ختم ہو جائے گا؟ عمران نیازی کو اکثریت نہیں عسکریت کی سپورٹ تھی، وہ بھی ختم ہو رہی ہے، عمران خان 15 جنوری سے پہلے استعفٰی دے دیں گے۔ لاہور میں کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی، اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں، سب کو پتہ ہے، واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے، جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں، آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 893884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش