0
Sunday 25 Oct 2020 10:33

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا تیسرا جلسہ آج کوئٹہ میں ہوگا

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا تیسرا جلسہ آج کوئٹہ میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا تیسرا جلسہ آج کوئٹہ میں ہوگا، جس سے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک اس لیے نہیں اٹھی کہ یہ ناکام ہو گی، یہ تحریک ان کو چلتا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تھریٹ نہیں ہے، اگر ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمیں تو جلسہ کرنا ہے، جلسہ تو ضرور ہو گا، یہ کاررواں تھمے گا نہیں، اس کی لہریں ساحل پر جا کر دم لیں گی۔ اُدھر نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو اب معلوم ہو گیا کہ مافیا کون ہے؟ یہ مارکیٹ سے اشیاء غائب کرکے مہنگے داموں مارکیٹ میں لاتے ہیں، اب اس حکومت کا عوام کے سامنے ٹھہرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے مارشل لا لگنے کا کوئی امکان نہیں۔ جلسہ بہت اچھا ہو گا، پی ڈی ایم کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ خیال رہے کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 893905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش