QR CodeQR Code

عوام ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکیں، باراک اوباما

25 Oct 2020 10:47

جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کیلئے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کیلئے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں، جن کے لیے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔ جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیدن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا۔ جوبائیڈن نے برسٹل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام انہی کے حق میں ووٹ دیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ کا بھی کہنا ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن طے کریں گی کہ الیکشن کون جیتے گا۔


خبر کا کوڈ: 893909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893909/عوام-ٹرمپ-کو-دوبارہ-صدر-بننے-سے-روکیں-باراک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org