0
Sunday 25 Oct 2020 10:47

عوام ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکیں، باراک اوباما

عوام ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکیں، باراک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں، جن کے لیے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔ جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیدن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا۔ جوبائیڈن نے برسٹل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام انہی کے حق میں ووٹ دیں گے۔ واشنگٹن پوسٹ کا بھی کہنا ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن طے کریں گی کہ الیکشن کون جیتے گا۔
خبر کا کوڈ : 893909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش