QR CodeQR Code

سکھر، پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگرد ہلاک

25 Oct 2020 10:52

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے شناخت محب اللہ خان اور محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر سکھر کے علاقے جعفرآباد روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تحريک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر ديا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سکھر کے جعفر آباد روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشتگردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان، اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے شناخت محب اللہ خان اور محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر تھے۔


خبر کا کوڈ: 893913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893913/سکھر-پولیس-مقابلے-میں-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org