QR CodeQR Code

اورنج ٹرین کا افتتاح آج وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے

25 Oct 2020 10:53

منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014ء میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں طویل انتظار کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج اورنج ٹرین کا افتتاح کریں گے، زندہ دلان کیلئے کل سے کھولنے کا پلان ہے۔تقریب سے عاصم سلیم باجوہ بھی خطاب کریں گے۔ 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی، کرایہ 40 روپے مقرر 24 ایلی ویٹیڈ، 2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔ منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014ء میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔


خبر کا کوڈ: 893915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893915/اورنج-ٹرین-کا-افتتاح-آج-وزیراعلی-پنجاب-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org