QR CodeQR Code

امریکا کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنماء محسن المرسی افغانستان میں ہلاک

25 Oct 2020 11:16

امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سربراہ کرس ملر نے بھی محسن المرسی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محسن المرسی کی ہلاکت القاعدہ کیلئے بڑا دھچکہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے غزنی میں کیے گئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب القاعدہ رہنماء محسن المرسی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی میں ایک خصوصی آپریشن کیا گیا، جس میں القاعدہ کا رہنماء محسن المرسی ہلاک ہوگیا۔ محسن المرسی کو القاعدہ کا اہم لیڈر سمجھا جاتا تھا، اس کا نام امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔

امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سربراہ کرس ملر نے بھی محسن المرسی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محسن المرسی کی ہلاکت القاعدہ کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔ محسن المرسی مصر کا شہری تھا اور اسے حسمان عبدالرؤف کے نام سے بھی جاننا جاتا تھا۔ امریکا نے محسن المرسی پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے اور امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی سازش کا الزام تھا۔


خبر کا کوڈ: 893924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893924/امریکا-کو-انتہائی-مطلوب-القاعدہ-رہنماء-محسن-المرسی-افغانستان-میں-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org