0
Sunday 25 Oct 2020 11:43

کوئٹہ پی ڈی ایم کا جلسہ، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری

کوئٹہ پی ڈی ایم کا جلسہ، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ڈی ایم کا جلسہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں واقع فٹ بال گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جلسہ گاہ میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مختلف جماعتوں کے کارکن اپنی اپنی جماعتوں کے جھنڈے ہاتھوں میں لیے ٹولیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات سامنے آ رہے ہیں، اس حوالے سے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے مختلف جماعتوں کے رضاکاروں نے بھی سکیورٹی کے فرائض سنبھالے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش