QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں قائدِاعظم کی تصاویر کے پوسٹرز لگ گئے

25 Oct 2020 12:29

ذرائع کے مطابق یہ پوسٹرز جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز پر قائداعظم کی تصویر کے ساتھ "کشمیر پاکستان ہماری شہ رگ ہے" لکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی تصاویر اور بیانات پر مشتمل پوسٹرز لگ گئے۔ مذکورہ پوسٹرز جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز پر قائداعظم کی تصویر کے ساتھ "کشمیر پاکستان ہماری شہ رگ ہے" لکھا ہے۔ صدر عارف علوی کی تصویر کے ساتھ "آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے" جبکہ وزیراعظم عمران خان کی تصویر "کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے" کے بیان کے ساتھ ہے۔ مقبوضہ وادی میں 27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یومِ سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 893933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893933/مقبوضہ-کشمیر-میں-قائد-اعظم-کی-تصاویر-کے-پوسٹرز-لگ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org