QR CodeQR Code

امریکا انتخابات، ارلی ووٹنگ میں عوام کی دلچسپی

25 Oct 2020 14:46

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں 1908ء کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ آ سکتا ہے۔ شہریوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعد صدارتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ میں عوام کی دلچسپی، اب تک ساڑھے 5 کروڑ سے زائد امریکی قبل از وقت اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔ نیویارک میں صدارتی انتخابات کیلئے ارلی ووٹنگ کے پہلے دن شہریوں کی بڑی تعداد قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آئی، شہریوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے بعد صدارتی انتخابات کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، یہ ہی صورتحال اوہائیو اور لاس اینجلس میں بھی دیکھی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں 1908ء کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ آ سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 893945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893945/امریکا-انتخابات-ارلی-ووٹنگ-میں-عوام-کی-دلچسپی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org