0
Sunday 25 Oct 2020 15:00

فرانسیسی صدر نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کو ٹارگٹ کیا، عمران خان

فرانسیسی صدر نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کو ٹارگٹ کیا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہاء پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیئے تھا، صدر میکرون نے دین کو سمجھے بغیر یورپ اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں، لاعلمی پر مبنی عوامی بیانات مزید نفرت، اسلامو فوبیا اور انتہاء پسندی کی جگہ پیدا کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لیڈر کی خاصیت ہے کہ وہ لوگوں کو متحد رکھتا ہے، جیسے نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ  فرانسیسی صدر میکرون کو انتہاء پسندوں کوموقع نہیں دینا چاہیئے تھا، انہیں دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا، لیکن انہوں نے مزید پولرائزیشن اور احساس محرومی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر میکرون انتہاء پسندوں کا راستہ روک کر مسلمانوں کے زخموں پر مرہم رکھ سکتا تھا، لیکن بدقسمتی سے انہوں نے دہشت گردوں کی بجائے اسلام پر حملہ کرکے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی کی، فرانسیسی صدر نے توہین آمیز کارٹون کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، اس قسم کی چیزیں بنیاد پرستی اور انتہاء پسندی کا باعث بنتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش