0
Sunday 25 Oct 2020 15:11

پشاور بی آر ٹی ایک بار پھر رک گئی، 38 دن بندش کے باوجود خامیاں دور نہ ہو سکیں

پشاور بی آر ٹی ایک بار پھر رک گئی، 38 دن بندش کے باوجود خامیاں دور نہ ہو سکیں
اسلام ٹائمز۔ پشاور میگا پراجیکٹ بی آر ٹی ایک بار پھر رُک گئی، 38 دن بندش کے باوجود خامیاں مکمل طور پر دور نہ ہوسکیں۔ بی آر ٹی بس حیات آباد کے قریب خراب ہوگئی، بس چلتے چلتے بند ہوئی۔ تاہم ترجمان کے مطابق بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا جس کے باعث بس رُکی، بس میں آئی تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے، تشویش کی بات نہیں، بی آر ٹی سروس بغیر کسی تعطل کے جاری چل ہے، 128 بسیں روٹ پر آپریشنل ہیں، فالٹ کو دور کرنے اور ہنگامی حالت میں دوسری بس سٹینڈ بائی پر ہوتی ہے، جبکہ اس کے علاوہ چینی ماہرین کی ٹیم بھی مرکزی راہداری کے مختلف اسٹیشنز پر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 893947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش