0
Sunday 25 Oct 2020 15:16

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے جس نے موسم کو سرد کردیا ہے۔ اس کے علاوہ بابو سرٹاپ پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے بابو سرٹاپ روڈ پر سیاحوں اور مسافروں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ گلگت جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر سفر کریں، جبکہ وادی کاغان آنے والے سیاحوں کو ناران سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 893948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش