QR CodeQR Code

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کورونا کا شکار

25 Oct 2020 16:42

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، غلام نبی میمن رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے، ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے سربراہ بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہ رہ سکے، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کورونا کا شکار ہوکر قرنطینہ میں چلے گئے۔ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، کراچی پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ افسران بھی کورونا سے نہ بچ سکے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، غلام نبی میمن رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کے کورونا وائرس سے اب تک 8 اہلکار شہید اور 80 سے زائد پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اب بھی سینئر افسران سمیت 350 سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893949/ایڈیشنل-آئی-جی-کراچی-غلام-نبی-میمن-کورونا-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org