QR CodeQR Code

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

25 Oct 2020 17:04

ایس ایچ او سی ٹی ڈی سکھر علی نواز سومرو کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف سی ٹی ڈی سکھر اور گارڈن کراچی نے مشترکہ کارروائی کی، ہلاک ہونیوالے دونوں دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ سے ہے، تاہم دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (طارق گیدڑ گروپ) کے 2 دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق وفاقی ادارے کی خفیہ اطلاع پر سکھر میں جعفر آباد روڈ پر کارروائی کی گئی، موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے اندھا دُھند فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد زخمی ہوگئے، زخمی ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

ایس ایچ او سی ٹی ڈی سکھر علی نواز سومرو کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی سکھر اور گارڈن کراچی نے مشترکہ کارروائی کی، ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ سے ہے، تاہم دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی، ہلاک دہشت گردوں سے 2 پستول، بال بیرنگ، ایک کلو بارودی مواد، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ علی نواز سومرو نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ گارڈن پولیس کے اے ایس آئی محمد یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے دفعات بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893950/سکھر-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-کے-دوران-2-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org