QR CodeQR Code

کراچی، گلشن اقبال میں دھماکے سے متاثرہ فلیٹس کو پانچ روز بعد بھی نہیں گرایا جا سکا

25 Oct 2020 17:55

مکینوں نے ناامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کو غیر پیشہ ور ٹیم کے ذریعے گرایا جارہا ہے، واقعہ کو اتنی دن گزر جانے کے باوجود حکومتی نمائندگان نہیں آئے۔ لواحقین نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے خالد سلطان کے ورثا اور بچوں کی کفالت سمیت فلیٹس کی دوبارہ تعمیر کے لئے حکومت اور نجی بینک انتظامیہ سے اپیل کردی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے متاثرہ اپارٹمنٹ اللہ نور کے بدقسمت چار فلیٹس کو پانچ روز بعد بھی نہیں گرایا جا سکا، مکینوں نے سرکاری مزدوروں کی ناقص حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیئے۔ ناکارہ سرکاری مشینری اور ناقص حکمت عملی کے باعث صورتحال جوں کی توں ہے، گلشن اقبال مسکن چورنگی دھماکہ سےمتاثرہ عمارت کے متاثرہ فلیٹس گرانے کا کام پانچ روز گزر جانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔ اللہ نور اپارٹمنٹ کے مکینوں نے حکومتی اداروں کی نااہلی پر احتجاج کیا۔

مکینوں نے ناامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کو غیر پیشہ ور ٹیم کے ذریعے گرایا جارہا ہے، واقعہ کو اتنی دن گزر جانے کے باوجود حکومتی نمائندگان نہیں آئے۔ لواحقین نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے خالد سلطان کے ورثا اور بچوں کی کفالت سمیت فلیٹس کی دوبارہ تعمیر کے لئے حکومت اور نجی بینک انتظامیہ سے اپیل کردی۔ ناتجربہ کار مزدوروں کی حکمت عملی کے باعث متاثرہ عمارت کے دیگر فلیٹس کو بھی شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 893955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893955/کراچی-گلشن-اقبال-میں-دھماکے-سے-متاثرہ-فلیٹس-کو-پانچ-روز-بعد-بھی-نہیں-گرایا-جا-سکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org