0
Sunday 25 Oct 2020 18:59

عوام نے مفاد پرست ٹولے کی انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی، سیدہ زہراء نقوی

عوام نے مفاد پرست ٹولے کی انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی، سیدہ زہراء نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ عوام نے مفاد پرست ٹولے کی انتشار پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی، کرپٹ مافیا کی کرپشن بچاؤ تحریک اپنی موت آپ مر گئی، باشعور عوام نے جلسے سے لاتعلقی کا اظہار کرکے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مینڈیٹ کے پانچ سال پورے کرے گی، کرپشن میں لتھڑے اپوزیشن رہنماؤں کی تمام اُمیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے بانی کس منہ سے ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کر رہے ہیں، عوام چھانگا مانگا اور مری کی گندی سیاست کے موجد آل شریف کی باتوں میں نہیں آئیں گے، ماضی میں ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کے نعرے لگانے والوں کا اتحاد قومی فراڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب آل شریف اور زرداری خاندان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام قومی خزانے کے لٹیروں کے منطقی انجام کے منتظر ہیں، مسترد شدہ سیاستدان آج پھر مایوس و نامراد رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 893963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش