0
Sunday 25 Oct 2020 23:41

میں نے ترنگے کی توہین نہیں کی، محبوبہ مفتی

میں نے ترنگے کی توہین نہیں کی، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میں نے ترنگے کی توہین نہیں کی ہے بلکہ اس کی توہین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں نے اس دن کی تھی جب انہوں نے کٹھوعہ میں ایک نو سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والوں کے حق میں اس ترنگے کو لہرایا تھا۔ بتادیں کہ بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کہ میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاؤں گی جب تک نہ جموں و کشمیر کا جھنڈا واپس ملے گا، کو گستاخی سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جھنڈا تنوع اور پُرامن بقائے باہمی کا مظہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ترنگے کی توہین کی ہے تو وہ بی جے پی ہے جو اقلیتی فرقوں کو دبا رہی ہے اور نفرت کے بیج بو رہی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے جھنڈے کی اس دن توہین کی تھی جب انہوں نے نو سالہ بچی کی عصت دری کرنے والوں کے حق میں اس کو لہرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 893970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش