QR CodeQR Code

فوج ایک انچ بھی زمین دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دیگی، راجناتھ سنگھ

25 Oct 2020 23:41

33ویں کور ہیڈ کوارٹر میں اپنے دو روزہ دورہ کے دوران راجناتھ سنگھ نے فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ تری شکتی کور نے جو کردار ادا کیا ہے خواہ وہ 62، 67 رہا ہو یا 71 اسکی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین کشیدگی کے درمیان وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ بھارت امن چاہتا ہے، اسی کے ساتھ ہی وہ ملک کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فوج ایک انچ زمین بھی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی۔ ہفتہ کے روز 33ویں کور ہیڈ کوارٹر میں اپنے دو روزہ دورہ کے دوران راجناتھ سنگھ نے فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ تری شکتی کور نے جو کردار ادا کیا ہے خواہ وہ 62، 67 رہا ہو یا 71 اس کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آج اس مقام پر کھڑے رہ کر بات کر رہے ہیں تو اس کا سہرا اگر کسی کو دیا جاسکتا ہے تو یہ ہماری ’تری شکتی‘ کو دیا جاسکتا ہے۔ اس کے بہادر سپاہیوں کو دیا جاسکتا ہے، بہت سے بہادر فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 893971

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893971/فوج-ایک-انچ-بھی-زمین-دوسرے-کے-ہاتھ-میں-نہیں-جانے-دیگی-راجناتھ-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org