QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ نعیمیہ سے عیدمیلاد النبی(ص) کے سلسلہ میں ریلی، طلبہ کی شرکت

25 Oct 2020 19:51

منتظم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ 1495ویں میلاد کی خوشی منانے کیلئے باہر نکلے ہیں، نبی کریمﷺ کی اطاعت ہی محبت کے حصول کا ذریعہ ہے، اس مہینہ میں دنیا بھر کیلئے رحمت کا نزول ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کیلئے اس مہینے میں بہت سی نشانیاں ہیں، آج تمام مسلمان عہد کریں کہ سنت محمدیﷺ اور ایک کتاب قرآن پاک کو مل کر تھامیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے طلباء کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی منتظم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی قیادت میں لاہور پریس کلب تک نکالی گئی۔ طلبہ کی جانب سے سبز پرچم تھامے سرکار کی آمد مرحبا مرحبا کے نعرے لگائے گئے۔ منتظم جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ 1495ویں میلاد کی خوشی منانے کیلئے باہر نکلے ہیں، نبی کریمﷺ کی اطاعت ہی محبت کے حصول کا ذریعہ ہے، اس مہینہ میں دنیا بھر کیلئے رحمت کا نزول ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کیلئے اس مہینے میں بہت سی نشانیاں ہیں، آج تمام مسلمان عہد کریں کہ سنت محمدیﷺ اور ایک کتاب قرآن پاک کو مل کر تھامیں گے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ نبیﷺ سے محبت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کی ذات مبارکہ وحدت کا مرکز ہے امت کو حضورﷺ کی ذات پر متحد ہو جانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 893977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893977/لاہور-جامعہ-نعیمیہ-سے-عیدمیلاد-النبی-ص-کے-سلسلہ-میں-ریلی-طلبہ-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org