0
Sunday 25 Oct 2020 21:32
مافیاز کے ہاتھوں مافیا کا احتساب نہیں ہوسکتا

حکومت کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے سہارا دے رکھا ہے، سراج الحق

حکومت کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے سہارا دے رکھا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی پی اور نون لیگ نے سہارا دے رکھا ہے۔ اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دراصل حکومت کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے سہارا دے رکھا ہے، یہ دونوں جماعتیں استعفے دے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا، جس دن یہ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے پر یکسو ہوگئیں، اسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیں، تاکہ عوام کی بددعاؤں سے بچ جائیں اور چین کی نیند سو سکیں، مہنگائی میں عوام کیلئے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے، حکومت مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے، مافیاز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، اس لیے مافیاز کے ہاتھوں مافیا کا احتساب نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 893988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش