QR CodeQR Code

مافیاز کے ہاتھوں مافیا کا احتساب نہیں ہوسکتا

حکومت کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے سہارا دے رکھا ہے، سراج الحق

25 Oct 2020 21:32

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیں، تاکہ عوام کی بددعاؤں سے بچ جائیں اور چین کی نیند سو سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی پی اور نون لیگ نے سہارا دے رکھا ہے۔ اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دراصل حکومت کو پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے سہارا دے رکھا ہے، یہ دونوں جماعتیں استعفے دے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا، جس دن یہ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے پر یکسو ہوگئیں، اسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیں، تاکہ عوام کی بددعاؤں سے بچ جائیں اور چین کی نیند سو سکیں، مہنگائی میں عوام کیلئے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے، حکومت مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے، مافیاز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، اس لیے مافیاز کے ہاتھوں مافیا کا احتساب نہیں ہوسکتا۔


خبر کا کوڈ: 893988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893988/حکومت-کو-پیپلز-پارٹی-اور-نون-لیگ-نے-سہارا-دے-رکھا-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org