0
Thursday 4 Aug 2011 18:01

افغانستان میں جبری مشقت سے 15 پاکستانی فرار، طالبان کی طرف سے 5 بنگلہ دیشیوں کی رہائی

افغانستان میں جبری مشقت سے 15 پاکستانی فرار، طالبان کی طرف سے 5 بنگلہ دیشیوں کی رہائی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ مزدوری کے لیے افغانستان جانے والے اور جبری مشقت پر مجبور 15 پاکستانی افغانستان سے فرار ہو کر سندھ میں اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ ضلع قنبر کے علاقے بروہی محلے میں گھروں پر آمد کے موقع پر گھر والوں کا کہنا تھا کہ قنبر سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد افراد کو مزدوری کا جھانسہ دے کر افغانستان میں فروخت کر دیا گیا تھا۔ جن میں سے 15 افراد فرار ہو کر چمن پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ سماجی کارکن انصار برنی نے چمن جیل میں قید تمام قیدیوں کی ضمانتیں کرائیں اور انہیں رہائی دلوائی۔ جس کے بعد یہ افراد گزشتہ روز چمن سے سندھ روانہ ہوئے تھے۔ دیگر لاپتہ افراد کے سلسلے میں اب تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ 
دوسری جانب افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں طالبان نے بنگلہ دیش کے 5 شہریوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان نے ان کو چند روز پہلے اغوا کیا تھا اور یہ افغانستان میں ترکی کی ایک کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے۔ بدھ کو طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ آئندہ کبھی بھی افغانستان میں موجود قابض افواج کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کریں گے۔ بیان کے مطابق ماہِ رمضان کی آمد کی مناسبت سے ان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 89399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش