0
Sunday 25 Oct 2020 22:44

فلسطین، غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ و تشدد سے 18 سالہ نوجوان شہید

فلسطین، غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ و تشدد سے 18 سالہ نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان کو فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہر نابلس کے نواحی گاؤں یتما سے تعلق رکھنے والے عامر عبدالرحیم صنوبر کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔ عرب اخبار "عرب48" کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے عامر عبدالرحیم کی گاڑی کا تعاقب کیا اور اسے روک کر فلسطینی نوجوان کو نیچے اتارنے کے بعد فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے گولیوں سے زخمی ہونے والے نوجوان کو بندوق کے بٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا جو بعد ازاں رام اللہ کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ علاوہ ازیں فلسطین کے دوسرے شہروں قدس اور الخلیل میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں نے متعدد جوانوں کو حملہ کر کے زخمی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 893993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش