QR CodeQR Code

توہین آمیز خاکوں کی حمایت، اسرائیل میں فرانسیسی صدر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

25 Oct 2020 23:04

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کیمطابق اسرائیل میں رہائش پذیر عرب باشندے نماز عشاء کے بعد ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے صیہونی شہر یافا کے اندر فرانسیسی صدر کی اقامت گاہ کے سامنے جمع ہو گئے اور انہوں نے اپنے احتجاج کے دوران امانوئل میکرون کے بیان کو دین مبین اسلام کی توہین اور انتہاء پسندی قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے اندر باقی رہ جانے والے عرب باشندوں نے بھی گزشتہ روز توہین آمیز خاکوں کی حمایت پر مبنی فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ہے۔ عرب باشندوں نے اسرائیل کے اندر فرانسیسی صدر کی اقامت گاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین پر مبنی خاکوں کی حمایت میں جاری ہونے والے امانوئل میکرون کے بیان کی شدید مذمت کی اور اُسے مسترد کر دیا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق عرب باشندے نماز عشاء کے بعد ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے صیہونی شہر یافا کے اندر فرانسیسی صدر کی اقامت گاہ کے سامنے جمع ہو گئے اور انہوں نے توہین آمیز اقدامات اور ان کی حمایت پر مبنی بیان کے خلاف نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرین نے امانوئل میکرون کے بیان کو دین مبین اسلام کی توہین اور انتہاء پسندی قرار دیا۔


خبر کا کوڈ: 893995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893995/توہین-آمیز-خاکوں-کی-حمایت-اسرائیل-میں-فرانسیسی-صدر-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org