QR CodeQR Code

سوڈان کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کیساتھ دوستی پر غور

تاوان دو اور فلسطینیوں کیخلاف صیہونی جرائم پر آنکھیں بند کر لو تو دہشتگردی کی فہرست سے نکل جاؤ گے، ایران

25 Oct 2020 23:04

ایرانی وزارت خارجہ نے سوڈان کیجانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے پر غور سے متعلق وائٹ ہاؤس کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یہ ایک واضح سی بات ہے کہ (دہشتگردی کی) یہ فہرست بھی دہشتگردی کیساتھ نام نہاد امریکی مقابلے کے مانند "جعلی" ہے اور یہ انتہائی شرمناک بات ہے!


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ نے سوڈان کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کئے جانے پر غور سے متعلق وائٹ ہاؤس کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ سوڈان کے بارے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والا بیان اس سے بڑھ کر اصولی نہیں ہو سکتا تھا۔ اس بیان میں امریکی طریقۂ کار سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بطور کافی تاوان دو اور فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے صیہونی جرائم پر اپنی آنکھیں بند کر لو تو تمہیں دہشتگردی کی سیاہ فہرست سے نکال دیا جائے گا..! اس بیان میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ ایک واضح سی بات ہے کہ یہ فہرست بھی دہشتگردی کے ساتھ نام نہاد امریکی مقابلے کے مانند "جعلی" ہے اور یہ انتہائی شرمناک بات ہے!

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور سوڈان میں ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے اتفاق نظر ہو گیا ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ "اَبراہم معاہدے" میں کسی دوسرے ملک کی شرکت مشرق وسطی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے ایک بڑا اور اہم قدم ثابت ہو گا جبکہ اس حوالے سے عرب میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی شاہی رژیم نے اعلان کیا ہے کہ اگر سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لئے تو اس کی جانب سے امریکہ کو ادا کئے جانے والے تاوان کی رقم سعودی شاہی رژیم کی جانب سے ادا کر دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 893996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/893996/تاوان-دو-اور-فلسطینیوں-کیخلاف-صیہونی-جرائم-پر-آنکھیں-بند-کر-لو-دہشتگردی-کی-فہرست-سے-نکل-جاو-گے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org