QR CodeQR Code

سعودی ایئر بیس "خمیس مشیط" پر یمن کے کامیاب ڈرون حملے

25 Oct 2020 23:18

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن نے اپنے "قاصف-K2" ڈرون طیاروں کی مدد سے خمیس مشیط ایئر بیس پر کھڑے سعودی لڑاکا طیاروں کو انتہائی درستگی کیساتھ نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے حجاز کے جنوب میں واقع جارح سعودی شاہی رژیم کے ایک ہوائی اڈے پر یمن کے کامیاب ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن نے اپنے "قاصف-K2" ڈرون طیاروں کی مدد سے خمیس مشیط ایئر بیس پر کھڑے سعودی لڑاکا طیاروں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن پر ہونے والے وسیع ہوائی حملوں اور سخت ترین یمنی سرحدی محاصرے کا جواب ہے۔ دوسری طرف جارح سعودی فوجی اتحاد نے بھی ایک یمنی ڈرون طیارے کے مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894000/سعودی-ایئر-بیس-خمیس-مشیط-پر-یمن-کے-کامیاب-ڈرون-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org