QR CodeQR Code

بلاول بھٹو 29 اکتوبر کو سکردو یادگار چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے

25 Oct 2020 23:25

یادگار پر جلسہ کرنیکا فیصلہ پیپلزپارٹی کے طویل اجلاس میں کیا گیا۔ بعض رہنمائوں کیجانب سے میونسپل سٹیدیم میں جلسہ منعقد کرنیکی تجویز دی گئی تھی، تاہم سینیئر رہنمائوں نے یادگار چوک پر جلسہ کرنیکی تجویز دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 29 اکتوبر کو یادگار چوک سکردو پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ یادگار پر جلسہ کرنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کے طویل اجلاس میں کیا گیا۔ بعض رہنمائوں کی جانب سے میونسپل سٹیدیم میں جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم سینیئر رہنمائوں نے یادگار چوک پر جلسہ کرنے کی تجویز دی۔ اتوار کی شام سکردو شہر میں پی پی کی جانب سے لائوڈ سپیکر پر جلسے کا اعلان کیا گیا۔ یادگار چوک پر پیپلزپارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔ شگر میں کامیاب جلسے کے بعد پی پی کو توقع ہے کہ سکردو کا جلسہ بھی کامیاب ہوگا۔ دوسری جانب پارٹی کے صوبائی قائدین نے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894003/بلاول-بھٹو-29-اکتوبر-کو-سکردو-یادگار-چوک-پر-جلسہ-عام-سے-خطاب-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org