0
Sunday 25 Oct 2020 23:25

بلاول بھٹو 29 اکتوبر کو سکردو یادگار چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے

بلاول بھٹو 29 اکتوبر کو سکردو یادگار چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 29 اکتوبر کو یادگار چوک سکردو پر جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ یادگار پر جلسہ کرنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کے طویل اجلاس میں کیا گیا۔ بعض رہنمائوں کی جانب سے میونسپل سٹیدیم میں جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم سینیئر رہنمائوں نے یادگار چوک پر جلسہ کرنے کی تجویز دی۔ اتوار کی شام سکردو شہر میں پی پی کی جانب سے لائوڈ سپیکر پر جلسے کا اعلان کیا گیا۔ یادگار چوک پر پیپلزپارٹی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی۔ شگر میں کامیاب جلسے کے بعد پی پی کو توقع ہے کہ سکردو کا جلسہ بھی کامیاب ہوگا۔ دوسری جانب پارٹی کے صوبائی قائدین نے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش