QR CodeQR Code

عمران خان کا فیس بک کے سربراہ کو اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کیلئے خط

25 Oct 2020 23:37

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ میکرون کو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرنا چاہیئے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کو اسلام مخالف مواد پر پابندی لگانے کے لیے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف مواد پر بھی ہولوکاسٹ جیسی پابندیاں لگائی جائیں۔ اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ میکرون کو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرنا چاہیئے تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فرانس کے صدر نے توہین آمیز خاکوں کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہاء پسندی مزید بڑھے گی۔ لیڈر کی خاصیت انسانوں کو متحد کرنا ہوتا ہے۔ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔ عمران خان نے لکھا کہ ایک لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے اور لیڈر کو نیلسن منڈیلا کی طرح لوگوں کو متحد کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہاء پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا جبکہ صدر میکرون کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 894004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894004/عمران-خان-کا-فیس-بک-کے-سربراہ-کو-اسلام-مخالف-مواد-پر-پابندی-لگانے-کیلئے-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org