QR CodeQR Code

پاراچنار، شلوزان میں فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

26 Oct 2020 01:01

بتایا جاتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، فائرنگ سے اسد، یداللہ اور تین سالہ ایان حیدر جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ صادق نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقے شلوزان میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تین لاشیں اور ایک زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ کو روانہ کردی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، فائرنگ سے اسد، یداللہ اور تین سالہ ایان حیدر جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ صادق نامی شخص شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894008/پاراچنار-شلوزان-میں-فائرنگ-کے-باعث-3-افراد-جاں-بحق-ایک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org