0
Monday 26 Oct 2020 01:23

فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں، فواد چوہدری

فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔ حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ فرانس میں سیموئل پیٹی نامی ایک اسکول ٹیچر نے آزادی اظہار کے نام مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور اس نے اپنے طلبہ کو توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔ جس پر 18 سالہ نوجوان نے اس کا سر قلم کردیا تھا۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی تھی۔ واقعے پر فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام بطور مذہب بحران کا شکار ہے، اسکولوں کی مزید سخت نگرانی کی جائے گی اور مساجد کو آنے والی بیرونی فنڈنگ پر کنٹرول مزید بہتر بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 894009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش