0
Monday 26 Oct 2020 01:35

اویس نورانی نے بلوچستان کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کر دیا

اویس نورانی نے بلوچستان کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنماء اویس نورانی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسے میں جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) کے مرکزی رہنماء اویس نورانی بھارت کی زبان بول گئے، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔ اویس نورانی نے کہا کہ آج بلوچستان کا ماحول ایسا ہے جیسے کوئی پسماندہ علاقہ ہو۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان میں تقسیم اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، کیا وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا عمران خان کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ضرور کریں مگر ایشو اور پاکستان کی بات کریں، جلسوں میں ایسی باتیں کرکے آپ بھارت کے مہرے بن کر سامنے آتے ہو، ہمیں پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 894011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش