0
Monday 26 Oct 2020 08:51

کشمیر کی آزادی کیلئے صرف سفارتکاری کافی نہیں، مسعود خان

کشمیر کی آزادی کیلئے صرف سفارتکاری کافی نہیں، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے صرف سفارتکاری کافی نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر آزاد کروانا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے بین الاقوامی تحریک بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کشمیر کے معاملے پر شب و روز کام کر رہا ہے لیکن اس کی آزادی کے لیے صرف سفارت کاری کافی نہیں ہوگی۔ مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ کشمیری رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جب تک ہم موجود ہیں، اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے، آزاد کشمیر میں سکھ، عیسائی اور دیگر قومیں آباد ہیں، وہ بھی کشمیر کا حصہ ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ لاپتہ کشمیری صحافیوں کی بازیابی کے لیے ہمیں تحریک چلانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 894022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش