QR CodeQR Code

کراچی، چپ تعزیےکا جلوس نشتر پارک سے برآمد

26 Oct 2020 09:00

چپ تعزیہ کا جلوس بوتراب اسکاوٹس کی قیادت میں نشترپارک سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، کھارادر حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ پر اختتام پذیر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر چپ تعزیہ کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام  کے موقع پر چپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، چپ تعزیے کے جلوس کی مجلس سے مولانا علی کرار نقوی نے خطاب کیا۔ چپ تعزیہ کا جلوس بوتراب اسکاوٹس کی قیادت میں نشترپارک سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، کھارادر حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ سے ہوتا ہوا نور باغ مسافرخانہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جلوس کی گزر گاہ میں واقع بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کی گزرگاہ کی سوئیپنگ مکمل کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستے دیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 894024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894024/کراچی-چپ-تعزیےکا-جلوس-نشتر-پارک-سے-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org