QR CodeQR Code

اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

26 Oct 2020 09:24

میڈرڈ سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائرس متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ہسپانوی حکومت نے دوسری بار ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈرڈ سے خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی حکومت نے دوسری بار ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسپین میں نافذ ایمرجنسی اگلے سال مئی تک جاری رہے گی۔ خبر رساں ایجنسی نے مزید بتایا کہ  کورونا سے بچاؤ کے لیے کینیری آئی لینڈز کے علاوہ ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو رات گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک لاگو ہو گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین میں کورونا وبا کی پہلی لہر میں 15 مارچ سے 21 جون تک ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 894027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894027/اسپین-میں-کورونا-کیسز-مسلسل-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org