?> اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور انکے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی، فواد چوہدری - اسلام ٹائمز
0
Monday 26 Oct 2020 09:45

اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور انکے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی، فواد چوہدری

اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور انکے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری میں پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور اپوزیشن پارٹیز میں اپنے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جیسے جیسے اپوزیشن کا اپنا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا اس کے ساتھ ہی ان کے باہمی اختلافات بھی بڑھتے جائیں گے اور نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد تحریک سے جان نکل جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 894031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش