QR CodeQR Code

اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور انکے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی، فواد چوہدری

26 Oct 2020 09:45

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جیسے جیسے اپوزیشن کا اپنا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا اس کے ساتھ ہی ان کے باہمی اختلافات بھی بڑھتے جائیں گے اور نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد تحریک سے جان نکل جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری میں پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک لمبے عرصے تک نہیں چل سکے گی اور اپوزیشن پارٹیز میں اپنے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جیسے جیسے اپوزیشن کا اپنا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا اس کے ساتھ ہی ان کے باہمی اختلافات بھی بڑھتے جائیں گے اور نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد تحریک سے جان نکل جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 894031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894031/اپوزیشن-کی-تحریک-لمبے-عرصے-تک-نہیں-چل-سکے-گی-اور-انکے-اندر-ہی-پھوٹ-پڑ-جائے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org