QR CodeQR Code

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی کشمیر کے لیے عزم یاد کراتی رہے گی، میجر جنرل بابر افتخار

26 Oct 2020 09:50

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے عظیم قربانی پر شہید نائیک سیف علی جنجوعہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی کشمیر کے لیے عزم یاد کراتی رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی بہادری کشمیر سے ہماری کمٹمنٹ کی یاد دلاتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 894032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894032/نائیک-سیف-علی-جنجوعہ-شہید-کی-قربانی-کشمیر-کے-لیے-عزم-یاد-کراتی-رہے-گی-میجر-جنرل-بابر-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org