0
Monday 26 Oct 2020 09:57

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی و برفباری کا آغاز

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی و برفباری کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں آہستہ آہستہ سردی کی آمد ہو رہی ہے، کراچی میں بھی شام کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے، نانگا پربت ، فیری میڈوز پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے پہاڑوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ ضلع دیامر کے علاقے بابوسر ٹاپ پر برفباری کے بعد شاہراہ بند ہوگئی ہے جس سےبراستہ ناران گلگت بلتستان آنےوالے مسافر پھنس گئے۔ برفباری سے نانگا پربت ، فیری میڈو ز اور بوٹو گاہ ٹاپ و دیگر بلند پہاڑوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا ہے۔غذر کے بالائی علاقوں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی درختوں کے پتوں نے بھی مختلف رنگ اختیار کر لئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لیہہ میں منفی 05، قلات منفی 03، اسکردو میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 3، مظفر آباد میں 9، اسلام آباد میں 11، لاہور اور پشاور میں 17، کراچی میں 18ڈگری رہا۔
خبر کا کوڈ : 894033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش