QR CodeQR Code

فرانس میں مقیم کشمیری اور پاکستانی برادری کا 27 اکتوبر کے حوالے سے احتجاج

26 Oct 2020 13:55

مظاہرین نے مسلسل کئی گھنٹوں بھارت کو پیغام دیا کہ ہم 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے روز کو ہمشہ یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے 27 اکتوبر کے حوالے سے بلیک ڈے  منایا۔ پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال اور چیرمین نعیم چوہدری کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں 73 سالوں سے بھارتی مسلح افواج کے مظالم اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مسلسل کئی گھنٹوں بھارت کو پیغام دیا کہ ہم 27 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے روز کو ہمشہ یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، اس موقع پر مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کی تصاویر اور نعرے درج تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ظہور اقبال، زاہد اقبال ہاشمی، نعیم چوہدری، مرزا آصف جرال، ذوالفقار عزیز، عمران بٹ اور فرانسیسی خاتون نے کہا کہ کہ عالمی رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے مظالم کی طرف توجہ دلا رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم اس طرف توجہ نہیں دے رہے، یہ تنازعہ کسی وقت بھی خطے کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894081/فرانس-میں-مقیم-کشمیری-اور-پاکستانی-برادری-کا-27-اکتوبر-کے-حوالے-سے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org