QR CodeQR Code

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

26 Oct 2020 14:15

لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدرکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدرکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
 
حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان فرانسیسی صدر کے رویے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتا ہے۔ فرانس میں لگائے توہین آمیز خاکوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانسیسی صدر کے اشتعال انگیز رویے کا نوٹس لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 894083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894083/فرانس-میں-گستاخانہ-خاکوں-کیخلاف-پنجاب-اسمبلی-مذمتی-قرارداد-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org