QR CodeQR Code

پنجگور میں مہنگائی عروج پر، غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی

26 Oct 2020 18:35

یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی، چاول، گھی، آٹا غائب ہیں، پنجگور میں مہنگائی سے غریب طبقہ اور عام عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔ علاقے کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں مہنگاہی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجگور میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی۔ ٹماٹر فی کلو 150 سے 180 تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں مہنگاہی سے غریب طبقے اور کم آمدنی والے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ آٹے، چینی، چاول، خوردنی تیل سمیت مختلف اناج، سبزیوں اور گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے غریب طبقے اور کم آمدنی والے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 180 تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی قیمت فی کلو گرام 120 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی، چاول، گھی، آٹا غائب ہیں۔ پنجگور میں مہنگائی سے غریب طبقہ اور عام عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔ علاقے کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں مہنگاہی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 894109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894109/پنجگور-میں-مہنگائی-عروج-پر-غریب-عوام-کی-قوت-خرید-جواب-دے-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org