0
Monday 26 Oct 2020 19:49

سرینگر میں بھاجپا کے حمایتیوں نے ’ترنگا ریلی‘ نکالی

سرینگر میں بھاجپا کے حمایتیوں نے ’ترنگا ریلی‘ نکالی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں نے سرینگر میں ’ترنگا ریلی‘ نکالی۔ اس ریلی کا اہتمام جموں و کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کے 73 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق 26 اکتوبر 1947ء کو ہوا۔ ریلی میں شامل بھاجپا کے سینئر لیڈران اور کارکنان نے سخت حفاظتی بندوبست میں ٹائیگور ہال سرینگر کے قریب سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ریلی سابق وزرائے اعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی رہائشگاہوں کے سامنے سے گپکار روڑ پر گذراری گئی۔ ریلی میں شامل بھاجپا لیڈر الطاف ٹھوکر نے کہا کہ ہم یوم الحاق منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستانی ہیں اور قومی پرچم کو سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گپکار اتحاد لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے خاندانی اتحاد ہے۔ الطاف ٹھوکر نے کہا کہ آج کا دن مقبول شیروانی جیسے ہیرو کو یاد کرنے کا ہے، جس نے قبائلییوں کو اکتوبر 1947ء میں بارہمولہ میں روکا۔
خبر کا کوڈ : 894121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش