0
Monday 26 Oct 2020 19:50

ترنگے کی توہین ناقابل برداشت ہے، پرکاش جاوڈیکر

ترنگے کی توہین ناقابل برداشت ہے، پرکاش جاوڈیکر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کے ترنگے (بھارتی پرچم) کے سلسلے میں دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا کہ ترنگا بھارت کی شان ہے، ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے۔ واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد بتایا کیا تھا کہ وہ اُس وقت تک جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی جب تک سابق ریاست کا پرچم اور اس کی خصوصی پوزیشن نہیں لوٹائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 894124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش