QR CodeQR Code

بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بی ایم سی ہسپتال کی او پی ڈیز مکمل طور پر بند کر دی

26 Oct 2020 19:30

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پولیس کو واقعے سے آگاہ کرنے کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ 24 گھنٹے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو مذید سخت فیصلے لئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شبعہ معدہ، جگر اور آنت کے پروفیسر پر صوبائی وزیر کے مسلح اہلکاروں کے حملے کا معاملہ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی او پی ڈیز مکمل طور پر بند کردی۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث صوبائی وزیر اور ان کے مسلحہ اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے جانے کے خلاف او پی ڈیز سروسز معطل کردی گئی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پولیس کو واقعے سے آگاہ کرنے کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ 24 گھنٹے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو مذید سخت فیصلے لئے جائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 894127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/894127/بلوچستان-ینگ-ڈاکٹرز-ایسوسی-ایشن-نے-بی-ایم-سی-ہسپتال-کی-او-پی-ڈیز-مکمل-طور-پر-بند-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org