0
Monday 26 Oct 2020 19:36

آلو، مٹر اور گاجر بیچ کر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

آلو، مٹر اور گاجر بیچ کر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آلو، مٹر اور گاجر بیچ کر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں کرسکتے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے پاکستان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرائی ہے، 6 مہینوں میں موٹر وے پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تین سال میں الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں 2 سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے طلباء نے پہلی بار بجلی سے چلنے والی تین پہیوں والی گاڑی بنائی ہے۔ بہت جلد الیکٹریکل بسوں کی تیاری بھی پاکستان میں ہوگی۔ فواد چودھری نے کہا کہ جب تک ہم ٹیکنالوجی کو پروموٹ نہیں کریں گے، ہمارے معاشی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کوشش ہے کہ ٹیکنالوجی میں خود مختار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جامعات کو مارکیٹ کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش